22 اگست 2016 - 18:06
یمنی فوج نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  المنار ٹی وی کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے نجران میں ایک کارروائی کے دوران سعودی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔ یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک یمنی فوج، سعودی عرب کے متعدد ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے  تباہ کر چکی ہے۔ دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد نے صوبے مآرب میں حملہ کرکے پانچ سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق یمن کے عوام کے خلاف سترہ ماہ سے جاری سعودی جارحیت کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور پچیس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبّیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا جس کا مقصد اس ملک کے سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲